جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈرون حملے کا نشانہ بننے والے طالبان کے سابق سربراہ ملا اختر منصور کیا اعلان کر نے والے تھے ؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 11  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)افغانستان کے طالبان کے سابق سربراہ ملا اختر منصور امن مذاکرات میں شامل ہونے کا اعلان کر نے والے تھے لیکن امریکی ڈ رون حملے سے ہلاکت کی وجہ سے اعلان نہ کر سکے افغان طالبان کے رہنماؤں کے حوالے سے کہا گیاکہ قطر میں طالبان کے مذاکرات کاروں نے دورہ پاکستان کے دور ان مذاکرات میں شمولیت کی حمایت کی تھی طالبان کا کہنا ہے کہ دیگر طالبان رہنماؤں کی اکثریت نے بھی مذاکرات میں حصہ لینے کے حق میں فیصلہ دیا تھا تاہم کچھ لوگوں نے مخالفت کی تھی ایک طالبان رہنما کاکہنا ہے کہ قطر دفتر کے طالبان اور دیگر طالبان رہنماؤں کی اکثریت نے اس لئے مذاکرات کے حق میں فیصلہ دیا تھا کیونکہ طالبان میں یہ سوچ تقویت پکڑ رہی ہے کہ اب جنگ میں نقصان افغان سکیورٹی فورسز کا ہوتا ہے جبکہ غیر ملکی فوجی اپنے مراکز تک محدود ہیں اور غیر ملکی افواج زیادہ ہوائی حملوں پر انحصار کررہے ہیں ۔ایک طالب کے حوالے سے کہاگیا کہ ملا اختر منصور نے سیاسی مذاکرات کاروں اور دڈیگر طالبان رہنماؤں سے رائے کے بعد مذاکرات کے حوالے سے اپنی پالیسی کا اعلان کر نا تھا لیکن 21مئی کے ڈرون میں ان کی ہلاکت کے باعث یہ کام نہ ہوسکا ۔نئے طالبان امیر ہبتہ اللہ کے مذاکرات کے حوالے سے سوال پر طالبان رہنمانے کہاکہ ابھی تک انہوں نے مذاکرات کے حوالے سے توجہ نہیں دی ہے اور اسلسلے میں بعد میں مشورے کئے جائینگے ۔طالبان رہنما کا کہنا کہ سینئر رہنماؤں کے درمیان کچھ تجاویز پربحث ہورہی تھی کہ اگر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات ہونے ہیں تو ان سے کونسے امور پر ہونے چاہئیں اوراگرامریکہ سے ہونے تو وہاں کس چیز کو مد نظر رکھنا چاہیے اور اگر چار رکنی وفد کے تحت ہونے ہیں تو وہاں کونساموقف اپناناچاہیے ۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…