نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی کئی ریاستوں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ٗ مدھیہ پردیش میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد پندرہ ہو گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش ، اتر پردیش اور مہاراشٹر سمیت بھارت کی مختلف ریاستوں میں بارشوں کے بعد نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں تین دن سے مسلسل بارش کے نتیجے میں مزید سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد مختلف حادثات میں ہلاک افرادکی تعداد پندرہ ہوگئی ہے ٗ درجنوں افراد تاحال لاپتا ہیں ۔حکام کے مطابق کئی علاقے سیلاب کی زد میں ہیں اور ہزاروں لوگ متاثر ہوئے ٗریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں سے پھنسے ہوئے لوگوں نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں ٗسیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے فوج کو طلب کیا گیا