کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے علاقے بندر میں ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر عمر نارائے کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔اتوارکو میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے علاقے بندر میں ایک ڈرون حملہ کیا گیا جس میں طالبان کمانڈر عمر نارائے کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ عمر نارائے کے ساتھ اس کے دو ساتھیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔ عمر نارائے افغان سکیورٹی فورسز کو متعدد حملوں کے الزام میں مطلوب تھا۔ تاہم سرکاری سطح پر یا آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہ ہوسکی ۔ دریں اثناء پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان کے علاقے نازیان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکی ڈرون نے افغانستان کے علاقے نازیان میں میزائل داغے، یہ علاوہ پاکستان میں خیبرایجنسی کی سرحد کے قریب ہے۔ امریکی ڈرون نے افغانستان کے مشرقی صوبے نگرہار کے علاقے نازیان میں گاں کے ایک کمپانڈ پر 2 میزائل داغے تھے۔