پشاور (آن لائن) تاجکستان ، کرغستان ، سمیت دیگروسطی ایشیائی راستوں سے تجارت کے فروغ کے لئے افغانستان کے ٹریڈ ٹرانزٹ کا روٹ استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاک افغان طورخم بارڈر پر ہونے والی کشیدگی اور افغانستان میں کشیدگی کے باعث ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانستا ن کے بجائے چین سے ٹرانزٹ ٹریڈ کا روٹ استعمال کیا جائے گا ۔ اس سے پہلے پاک افغان طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان کے ٹرانزٹ ٹریڈ کے روٹ کے استعمال کا فیصلہ کیا گیاتھا تاہم کشیدہ تعلقات اور سیکورٹی مسائل کے باعث اب روٹس کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ افغانستان کی طرف سے بھارتی اشیاء کی واہگہ کے ذریعے کابل تک رسائی کے مطالبہ کے بعد حکومت نے متبادل تجارتی ذرائع استعمال کرنے کا فیصلہ کیاتھا ۔