ڈھاکہ(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیشی حکومت نے بھارتی مسلمان مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پر دہشت گردی کے مبینہ الزامات کے پیش نظر ٹی وی چینل ’’پیس ٹی وی‘‘ کی نشریات پر پابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق چینل پر پابندی کا فیصلہ وزیر صنعت امیر حسین امو کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، بنگلہ دیش کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’ملک میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے پیش نظر مساجد میں بھی ہونے والے جمعے و دیگر خطبات پر بھی خاص طور پر نظر رکھی جائے گی‘‘۔حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یکم جولائی کو ڈھاکہ کے ایک کیفے میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں ملوث دہشت گرد ڈاکٹر ذاکرنائیک سے بہت متاثر تھا، یاد رہے کہ اس واقعے میں غیرملکیوں سمیت 22 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔دوسری جانب بھارتی حکومت نے ذاکر نائیک پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔