دبئی (این این آئی) اسامہ بن لادن کے بیٹے نے امریکہ سے اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کردیاغیر ملکی میڈیا کے مطابق اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ نے اپنے 21 منٹ طویل آڈیو پیغام میں امریکہ سے والد کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا انہوں نے وعدہ کیا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کیخلاف القاعدہ اپنی جنگ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب اسامہ ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق حمزہ کا امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم تم پر حملے جاری رکھیں گے، فلسطین، افغانستان، شام، عراق، یمن، صومالیہ اور دیگر مسلم ممالک کے عوام کیخلاف آپریشنز کے جواب میں تمہیں اور تمہارے ملک کو ہدف بناتے رہیں گے،انہوں نے کہا کہ مسلم عوام کی جانب سے اسامہ کا بدلہ شخصی نہیں یہ دراصل ان لوگوں کا بدلہ ہے جو اسلام اور مسلمانوں کا دفاع کرتے ہیں۔اسامہ بن لادن کو 2 مئی 2011ء کو امریکی کمانڈوز نے پاکستانی علاقے میں ایک خفیہ آپریشن کے دوران قتل کردیا گیا، امریکی میرین القاعدہ رہنماء کی لاش بھی اپنے ساتھ ہی لے گئے تھے۔