جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

مذہبی نسل پرستی،دوسری اقوام پر پابندیاں،سویڈش ادارے نے ممالک کی درجہ بندی جاری کردی،بھارت اور ایران کی حیرت انگیز پوزیشن

datetime 10  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک ہوم(این این آئی)عرب ممالک میں ایران کی بلا جواز مداخلت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ شامی قوم کے خلاف مظالم ڈھانے میں صدر بشارالاسد کی مدد کرنا ہو یا عراق کا امن وامان تاراج کرنا ہو، ہر جگہ تہران کسی نا کسی شکل میں مداخلت کا مرتکب پایا جاتا ہے۔ ایران ایسے کیوں کرتا ہے تو ایک دستاویزی رپورٹ میں اس کا جواب یہ دیا گیا گیا ہے کہ ایران ایک نسل پرست ملک ہے جو اپنے مخصوص نسل پرستانہ مفادات کے حصول کے لیے دوسری اقوام کو قربانی کا بکرا بنا رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سویڈین کے ماہرین نے نسل پرستی میں ملوث ہونے کے حوالے سے 80ملکوں کی ایک فہرست مرتب کی ہے۔ اس فہرت میں بھارت پہلے اور ایران دوسرے نمبر پر ہے۔ایران پر نسل پرستی کے فروغ میں ملوث ہونے کا الزام کوئی من گھڑت کہانی یا افسانہ ہرگز نہیں بلکہ تہران کے نسل پرستی میں ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نسل پرستی کے فروغ میں پہلے نمبر پربھارت اور دوسرے نمبر پر ایران ہے۔نسل پرستی میں ملوث ہونے کی فہرست میں ان ممالک کو شامل کیا گیا ہے جہاں ایک سے زاید اقوام آباد ہیں۔ ایران میں رہنے والے عرب باشندوں اور اہل سنت مسلک کے لوگوں کو انتقامی پالیسیوں کا سامنا ہے۔ ایران میں عرب شہری کل آبادی کی 10 فی صد نمائندگی کرتے ہیں۔ ایران کے عرب اکثریتی شہروں اور اہم مقامات کے عربی نام تبدیل کرتے ہوئے ان کے فارسی نام رکھے گئے ہیں۔ عرب شہریوں کو اعلیٰ تعلیم کے حق سے محروم رکھا جاتا ہے۔ فوج اور عدلیہ کے اعلیٰ عہدوں پر عرب شہریوں کا کوئی حق نہیں۔جہاں تک مذہبی منافرت کا تعلق ہے تو اس باب میں بھی ایران دوسرے ممالک پر سبقت لے گیا ہے۔ ایران میں اہل سنت مسلک کے مسلمانوں کے خلاف سنہ 2011ء کے بعد انتقامی سیاست نے زور پکڑا اور گذشتہ چار برسوں میں 400 سنی مسلمانوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ایران میں اہل سنت مسلک کے مسلمانوں کی تعداد دو کروڑ بیس لاکھ سے زیادہ ہے۔ مگر سنی مسلمان ایرانی پارلیمنٹ کے رکن نہیں بن سکتے۔ تہران میں ایک بھی جامع مسجد نہیں۔ اہل سنت مسلک کی کتب کی فروخت پر بھی پابندی عاید ہے جو ایران کی مذہبی نسل پرستی کی بدترین شکل قرار دی جاتی ہے۔ایران میں سرکاری سطح پرعرب شہریوں اور اہل سنت مسلک کے لوگوں کے خلاف باقاعدہ مہمات چلائی جاتی ہیں۔ سرکاری میڈیا بڑھ چڑھ کر ان مہمات میں حصہ لیتا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…