جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

افغان فورسز نے پانچ پاکستانی مارڈالے،سنگین الزام عائد

datetime 10  جولائی  2016 |

کابل(این این آئی) افغانستان کے پانچ صوبوں میں فورسرزکی کارروائیوں کے دوران،پانچ پاکستانیوں 31داعش جنگجوؤں سمیت 55طالبان ہلاک ہوگئے ،جھڑپوں میں چارپولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے جبکہ فورسزنے طالبان کی سات محفوظ پناہ گاہوں کوتباہ کردیااوران کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کرلیاگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع نے اتوار کو جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایاکہ گزشتہ روز افغان فورسزنے ملک کے پانچ مختلف صوبوں میں آپریشن کرکے 55جنگجوؤں کو ہلاک کیا،ہلاک ہونے والوں میں پانچ پاکستانی بھی شامل ہیں جبکہ 31جنگجوداعش کے باقی مقامی طالبان تھے، صوبہ فرح کے نائب پولیس سربراہ محمد نعیم پوپل نے بتایا کہ جھڑپ میں 55 طالبان ہلاک ہوئے ،ضلع بلک میں افغان آرمی کے قافلے پرحملہ کیا گیا حملے میں چار پولیس اہلکار اور 12 طالبان ہلاک جبکہ حملے میں 9 دیگر طالبان زخمی بھی ہوئے۔ننگرہار میں پانچ پاکستانی طالبان سمیت 30جنگجومارے گئے ،افغان وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ ہفتے مختلف جھڑپوں اور حملوں میں 49 سویلین مارے گئے ہیں اور 122 زخمی ہوئے۔ ۔خیال رہے کہ 2014ء میں امریکی سربراہی میں اتحادی فوجیں افغانستان چھوڑ دیں گی جبکہ افغان پولیس اور فوج آہستہ آہستہ عسکریت پسندوں سے لڑنے کی ذمہ داری لے رہی ہیں۔ اسی دوران طالبان نے بھی اپنے حملوں میں اضافہ کردیا ہے خاص کر ان علاقوں میں جہاں سے فوجیں جاچکی ہیں یا جانے کے عمل میں ہیں۔افغانستان کی ساڑھے تین لاکھ مضوط سیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…