جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

دوست ملک میں طوفان نے تباہی مچادی ، سنسنی خیز رپورٹ

datetime 10  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فز ہاؤ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں آنے والے سمندری طوفان نے مشرقی چین کے صوبے فوجیان میں زبردست تباہی مچائی ہے ، اس طوفان میں 5افراد لاپتہ ہو گئے ،ایک ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا جبکہ مٹی کے تودے گرنے کے باعث لوگوں کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق پہلا سمندری طوفان شی شی شہر میں آیا جس کی رفتار 100کلومیٹر فی گھنٹہ تھی ، اس طوفان کے باعث چھ شہروں میں چار لاکھ 28ہزار 800افراد بے گھر ہو گئے جن میں صوبائی دارالحکومت فز ہو کے لوگ بھی شامل تھے جبکہ کئی شہروں میں 282ملی میٹر سے 405ملی میٹر تک بارش ہوئی ، 21دیگر کاؤنٹیز میں 100ملی میٹر سے 200ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی جس سے دیہی علاقوں میں سینکڑوں مکانوں کو نقصان پہنچا اور شہری علاقوں کی کئی سڑکیں تباہ ہو گئیں۔
پانچ ہوائی اڈے بند کر دیئے گئے ہیں جن کی وجہ سے 400پروازیں منسوخ کی گئیں ، 341تیز رفتار ٹرینیں روک دی گئیں جبکہ 5000بسوں کی روانگی منسوخ کر دی گئی ،33ہزار سے زائد ماہی گیر کشتیوں کو بندر گاہ میں پناہ لینا پڑی ، بعض دیہی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تا ہم حکومت نے ان آفات سے نمٹنے کے لئے ضروری اقدامات کررہی ہے ، 22600سے زیادہ افراد پانی کے ذخیروں کی نگرانی کررہی ہے ،طوفان کی شدت کم ہونے کے بعد زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے ، گذشتہ تین دنوں کے دوران 80مسافر بردار بحری جہازوں کی آمدو رفت منسوخ کی گئی تھی جس سے دس ہزار مسافر متاثر ہوئے ، سمندری طوفان کا سب سے پہلا نشانہ مشرقی تائیوان بنا جہاں طوفان کی رفتار 190کلومیٹر فی گھنٹہ تھی ۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…