اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں چینی سفیر سن و ی ڈانگ نے ممتاز سماجی کارکن عبد الستار ایدھی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اس موقع پر اپنے ایک پیغام میں چینی سفیر نے کہا ہے کہ میں عبد الستارایدھی کی وفات سے ہمیں گہرا صدمہ پہنچا ہے ، ہم ان کے پسماندگان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ، وہ ایک قابل احترام انسانی ہمدردی رکھنے شخص تھے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ دریں اثناء چینی ذرائع ابلاغ نے بھی عبد الستار ایدھی کی وفات کی خبروں کو وسیع پیمانے پر جگہ دی اور ان کی انسانیت کے لئے بے لوث خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔