واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ترقی کے نتیجہ میں دنیا بھر میں اس شعبہ سے وابستہ 37 لاکھ کم ہنر مند ملازمین بے روزگار ہو سکتے ہیں۔ یہ بتا امریکی ادارے ایچ ایف ایس کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 2021ء تک بے روزگار ہونے کے خطرہ سے دوچار ان افراد میں سے 64 لاکھ کا تعلق بھارت سے ہے۔ آئندہ چار سال میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ایسے بہت سے کام جو اب کم ہنرمند ملازمین سرانجام دیتے ہیں خود کار انداز میں ہوں گے جس کے بعد ان ملازمین کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔ رپورٹ کے مطابق آئی ٹی کے شعبہ کی تیز رفتار ترقی جہاں ملازمین کو بے روزگار کرنے کا باعث بنے گی وہیں ہنرمند افراد کیلئے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی۔