جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

سوائے پاکستان کے باقی تمام پڑوسی ملکوں سے تعلقات کا ثمر ،افغان صدر اشرف غنی نے ’’مثال سچ ثابت کردی‘‘

datetime 9  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وارسا(آئی این پی )افغان صدر اشرف غنی نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان اچھے ، برے دہشت گردوں میں خطرناک امتیاز کی پالیسی برقرار جاری رکھے ہوئے ہے ، سوائے پاکستان کے باقی تمام پڑوسی ملکوں سے تعلقات کا ثمر ملا ہے ، ہم معاملات طے کرنے کے قواعد پر پڑوسیوں سے متفق نہیں ہو سکے، نائن الیون کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے امریکہ اور نیٹو کی مدد وتعاون کے شکر گذار ہیں ۔ وہ ہفتہ کو یہاں نیٹو سربراہ اجلاس کے دوسرے روز خطاب کر رہے تھے ۔ افغان صدر نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اٹھائے گئے امن اقدامات کامیاب نہیں کیونکہ پاکستان اچھے اور برے طالبان میں فرق کی پالیسی برقرار رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوائے پاکستان کے باقی تمام پڑوسی ملکوں سے تعلقات کا ثمر ملا ہے ، ہم معاملات طے کرنے کے قواعد پر پڑوسیوں سے متفق نہیں ہو سکے۔اشرف غنی نے کہا کہ چار ملکی امن عمل کے تحت واضح وعدوں کے باوجود پاکستان کی جانب سے اچھے اور برے دہشت گردوں کے درمیان خطرناک فرق کی مشق جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پڑوسی ریاستوں کے ساتھ سب سے بڑا مسئلہ قواعد پر متفق نہ ہو سکناہے اور اس وجہ سے ہم علاقائی و عالمی حمایت حاصل نہیں کر پا رہے جو ہمیں مجموعی سلامتی اور ہم آہنگی سے دور رکھے ہوئے ہے ۔ افغان صدر نے کہا کہ عالمی رہنماؤں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ افغانستان کثیرالطرفہ تنازعات کا شکار ہے اور وہ وسطی ایشیا ، روس اور پاکستان سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے داعش ، القاعدہ اور دیگر گروپوں سے لڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان میں پاکستانی اور افغان طالبان دھڑے میں شامل ہیں ۔ اعلان مکہ 2015کا تذکرہ کرتے ہوئے اشرف غنی کی دعویٰ کیا کہ دہشت گردی کے حوالے سے عرب مسلم برادری کے ساتھ افغانستان کے مذاکرات نتیجہ خیز رہے ۔انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی کے قریب حالیہ دہشت گرد حملوں سے مسلم برادری کے اندر غم وغصے کی لہر دوڑی ہے اور اس سے ہماری تہذیب کو ہائی جیک کرنے والی چھوٹی سی اقلیت کے خلاف اتفاق رائے پیدا ہوا ہے ۔ اشرف غنی نے افغانستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے پر نیٹو ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نیٹو نے نائن الیون کے بعد افغانستان میں پیدا ہونے والی صورتحال سے اچھے طریقے سے نمٹا اور انہوں نے افغانستان کو ہر قسم کی مدد دی ، ہماری تین لاکھ باون ہزار ہزار اور دفاعی فورسز کو تربیت دی ۔انہوں نے رزالوٹ، سپوٹ مشن پر امریکی صدر اوبامہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…