جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

اچانک بات بڑھ گئی،امریکا کا روس کیخلاف انتہائی اقدام

datetime 9  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) اچانک بات بڑھ گئی،امریکا کا روس کیخلاف انتہائی اقدام،امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ گزشتہ ماہ ماسکو میں امریکی سفارتکار پر حملے کے جواب میں دو روسی سفارتکاروں کو امریکا سے نکال دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا ہے جب روس میں موجود امریکی سفارتکاروں اور ان کے اہلخانہ کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ دونوں سفارتکاروں کو 17 جون تک امریکا چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ 6 جون کو ماسکو میں امریکی سفارتخانے کے قریب امریکی سفارتکار کی جانب سے اپنی شناخت کرنے کے بعد روسی پولیس اہلکار نے ان پر حملہ کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ ہمارے سفارتکاروں کی جان و مال کے لیے خطرے کا باعث ہیں، جبکہ روس کا دعویٰ ہے کہ روسی پولیس نے امریکی سفارتکاروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اقدام کیا تھا اور امریکی سفارتکاروں کی شناخت کے بعد ان کو ہراساں کرنے کی خبر درست نہیں۔دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتکار خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے لیے کام کرتا تھا اور اس نے پولیس کو شناخت دکھانے سے انکار کیا تھا۔روسی سرکاری ٹی وی چینل نے امریکی سفارتکار اور روسی پولیس اہلکار کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو بھی جاری کی جس میں سیکیورٹی گارڈ نے ٹیکسی میں بیٹھے شخص پر شناخت کروانے سے انکار پر اس پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اس حوالے سے جان کربی نے کہا کہ روسی سیکیورٹی اہلکار ہمارے امریکی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے اور ہمارے سفارتی معاملات میں مداخلت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماسکو امریکی سفاررتکاروں کو ہراساں کرنا بند کرے۔انہوں نے متاثرہ امریکی سفارتکاروں کی حالت کے بارے میں مزید بتانے سے انکار کردیا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…