جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں حملے،تمام دھماکوں میں کیا چیز ایک ہی جیسی تھی؟ سیکورٹی اداروں کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 9  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اریاض(این این اائی)سعودی عرب کے شہروں جدہ، قطیف اور مدینہ میں یکے بعد دیگرے گزشتہ ہفتے ہونے والے دھماکوں میں ایک ہی قسم کا دھماکا خیز مواد استعمال ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ اس امر کا انکشاف وزارت داخلہ کے ترجمان نے کیا ہے۔عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے میجر جنرل منصور الترکی نے بتایا کہ حملوں میں ‘نائٹروگلائسرین’ نامی بے رنگ، بھاری اور آئیلی دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔مدینہ، قطیف اور جدہ میں ہونے والی مجرمانہ سرگرمیوں میں ‘نائٹروگلائسرین’ نامی مواد ہی استعمال ہوا۔ نیز قطیف اور مدینہ میں ہونے والے حملوں کا وقت بھی ایک ہی تھا، یعنی یہ حملے عین اس وقت کئے گئے جب فرزندان توحید افطار کے بعد نماز مغرب کی تیاری کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری تفتیش کے اس مرحلے پر یہ تمام اشارے انتہائی اہم ہیں۔منصور الترکی کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام شناخت شدہ حملہ آوروں کے ‘داعش’ جیسی انتہا پسند تنظیم سے روابط تھے۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں اور اس کے نتائج سے ہم جلد ہی قوم کو آگاہ کریں گے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…