برن(این این آئی)سوئس خطے میں برقعہ پر عائد پابندی کے زور پکڑنے کے بعد برقعہ پہننے پر دو خواتین پر 10 ہزار ڈالر کا پہلا جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ اس پابندی کے مطابق مسلم خواتین خواہ وہ عام شہری ہوں یا سیاح، عوامی مقامات پر برقعہ نہیں اوڑھ سکتیں۔ پابندی کے اطلاق کے دن ہی مقامی حکام نے پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی دو خواتین پر جرمانہ عائد کر دیا۔ اسلامک سینٹرل کونسل آف سوئٹزرلینڈ کی ممبر نورا الی اور فرانسیسی الجیرین بزنس مین راچڈ نکاز پر جان بوجھ کر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ نورا الی کو لوکارزو میں ایک لمبا برقعہ پہنے دیکھا گیا۔ دونوں کو برقعہ پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔