طرابلس(مانیٹرنگ ڈیسک)لیبیا کے سابق حکمران کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو رہا کر دیا گیا ،انہیں ایک سال قبل تریپولی کی عدالت نے جنگی جرائم کے جرم میں موت کی سزاسنائی تھی۔سیف الاسلام کے وکیل کریم خان کے مطابق ان کے موکل کو لیبیا کے قانون کے مطابق بارہ اپریل کو رہا کر دیا گیا تھا ۔اگر ان کے خلاف دوبارہ ٹرائل کیا گیا تو یہ غیر آئینی ہوگا۔ایک سال قبل تریپولی کی عدالت نے معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو جنگی جرائم اور پرامن مظاہرین پر ریاستی طاقت کے استعمال پرسزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ان کے خلاف قتل، اغوا، زیادتی، لوٹ مار، تخریب کاری، پبلک فنڈز میں غبن، عوام کو اکسانے کی سازش اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات تھے۔