واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزارت انصاف نے اعلان کیا ہے کہ ہیلری کلنٹن کے خلاف کسی بھی قسم کا مقدمہ نہیں چلایا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں وزیر انصاف لوریٹا لِنچ نے اعلان کیا کہ وہ ایف بی آئی کی سفارشات پر یہ کیس بند کر رہی ہیں۔ ایسے شواہد نہیں ملے ہیں کہ کلنٹن اور ان کے ملازمین قوانین توڑنا چاہتے تھے تاہم ہیلری کلنٹن کے رویے کو بے لاپرواہی قرار دیا گیا ہے۔ یہ سابق خاتون وزیر خارجہ خفیہ اور سرکاری ای میلز کے لیے پرائیویٹ کمپیوٹر سرور استعمال کرتی رہی تھیں اور یہ ہیک ہو گیا تھا۔