لندن*یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد مستعفی ہونے والے والے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی جگہ کوئی خاتون لے سکتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزات عظمیٰ کے منصب کے لیے پارٹی بنیادوں پر دو خواتین کو نامزد کیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک وزیر داخلہ تھریسا مے ہیں اور دوسری خاتون امیدوار سکریٹری برائے توانائی اینڈریا لیڈسم ہیں۔ اب ووٹنگ کے ایک مرحلے میں اس پارٹی کے تقریبا ایک لاکھ پچاس ہزار اراکین یہ فیصلہ کریں گے کہ ملک کی نئی وزیراعظم ان دونوں خواتین میں سے کون ہوں گی۔ ابھی تک برطانیہ میں صرف ایک خاتون وزیراعظم بن سکی ہیں اور ان کا نام مارگریٹ تھیچر تھا۔