استنبول( آ ئی این پی)صدر رجب طیب ایردوآن نے اعلان کیا ہے کہ ترکی میں مقیم شامی مہاجرین کو ملک کی شہریت دئیے جا نے کا منصو بہ زیر غور ہے۔ترک صدر نے شامی سرحد کے نزدیک واقع صوبے کیلیس میں افطار کے موقع پر تقریر میں کہا ہے کہ”میں کچھ اچھی خبروں کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔ہم اپنے شامی دوستوں کو ایک موقع دے کر ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں اور وہ یہ کہ اگر وہ ترکی کی قومیت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وہ ایسا کرسکتے ہیں”۔صدر ایردوآن نے کہا کہ وزارت داخلہ شہریت کے حصول کے لیے طریق کار کا اعلان کرے گی۔تاہم انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا ترکی میں مقیم تمام ستائیس لاکھ شامی مہاجرین شہریت کے حصول کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اوراس کی اہلیت کا معیار کیا ہوگا۔انھوں نے کیلیس میں شامی مہاجرین کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم آپ کو اپنے بھائی اور بہن سمجھتے ہیں۔آپ اپنے مادر وطن سے دور نہیں ہیں بلکہ اپنے گھروں اور اپنی سرزمین سے ہی دور ہیں۔ترکی بھی آپ کا وطن ہے”۔واضح رہے کہ ترکی نے شام میں سنہ 2011سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں بے گھر ہوکر آنے والے شامیوں کو مہاجر کا درجہ دینے سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ہمارے مہمان ہیں۔ترکی نے مہاجرین کے منتخب گروپ کو کام کے لیے اجازت نامے اور اقامے بھی دے رکھے ہیں۔ابتدا میں ترکی نے شامی مہاجرین کے لیے کھلے دروازے کی پالیسی اپنائی تھی اور بہت سے ترک شامی مہاجرین کی میزبانی کو اپنے لیے فخر سمجھتے تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ مہاجرین کی ہزاروں کی تعداد میں جوق درجوق آمد کے بعد ترکوں نے ان کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار شروع کردیا اور انھیں وہ اپنے قومی وسائل پر ایک بوجھ سمجھنے لگے ہیں۔
تر ک صدر نے وہ اعلان کردیاجس کی ہمت دنیا کا کوئی حکمران نہیں کرسکتا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
نیٹ بلنگ قوانین کا نفاذ ،پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا،حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
تھائی لینڈ؛ دورانِ پرواز خاتون کیساتھ نازیبا حرکات پر پاکستانی سیاح گرفتار
-
گریڈ 17 سے 22 تک افسران کیلئے ٹرانسپورٹ الاؤنس میں بڑا اضافہ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
عبداللہ شفیق کا وہ کارنامہ جو گزشتہ 49 سال میں کوئی پاکستانی انجام نہ دے سکا
-
عمران خان نے شہباز گل کو پارٹی عہدے سے کیوں ہٹایا؟ شفیع جان کا حیران کن انکشا ف



















































