جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب حملےٗ ذمہ داری قبول کر لی گئی

datetime 5  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کے تین شہر دھماکوں سے گونج اٹھے جس کے نتیجے میں شہادتیں بھی ہوئیں اور عراق اور شام میں سرگرم جنگجو تنظیم داعش کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاتھا لیکن اب داعش کے ایک حامی کا موقف بھی آگیاہے جن سے جریدے’ سری لنکا پوسٹ وار‘ کے ایڈیٹرنے ٹیکسٹ میسج کے ذریعے بات کی اور بعد میں اس گفتگوکے ٹوئیٹ شیئرکردیئے۔ امرناتھ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر مسجد نبوی ﷺ کے گیٹ پر خودکش حملے اور اس ہفتے ہونیوالے دیگر حملوں سے متعلق بات کرتے سوال کیا کہ کیا یہ شام میں ہونیوالے نقصانات کی وجہ سے بیرون ملک قدم رکھا؟ داعش کے حامی کاکہناتھاکہ’ ایسانہیں ہے ،
ہم شام اور عراق میں ہونیوالے نقصانات سے آگاہ ہیں ، یہ کارروائیاں رمضان کے مقدس مہینے میں جہادکی ہیں ، جنگجو رمضان میں شہید ہوناچاہتے ہیں،محمد ﷺ کی قیادت میں کفار کے خلاف مسلمانوں کی پہلی جنگ رمضان میں ہی لڑی گئی۔ مسجد نبوی ﷺ کے باہر خودکش حملے کے سوال پر داعشی ذرا برہم ہوگیا اور کہاکہ ’یہ آپ نے مجھ سے کیوں پوچھا؟میں حملہ کرنیوالوں میں سے ایک نہیں، یہ دراصل پارکنگ ایریامیں ہوا، اگر داعش مسجد میں حملہ کرتی ہے تو یہ ان کیلئے بھی مسئلہ ہوگا،یہ دھماکہ خیز ڈیوائس تھی جہاں سیکیورٹی اہلکار موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…