اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے سعودی عرب میں3 خودکش حملوں کی مذمت کی ہے ۔ منگل کو ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ٹو یٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اب دہشتگردوں کے لئے اس سے ذیادہ کوئی ریڈ لائن عبور کربنے کے لئے نہیں رہ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ اور سنی اس وقت تک د ہشت گردی کا نشانہ بنتے رہیں گے جب تک کہ وہ متحد ہو کر ایک نہیں ہو جاتے ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں مدینہ میں ہونے والے خود کش حملے میں 4 سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے تھے دوسرے حملہ میں بحیرہ احمر کے شہر جدہ میں امریکی قونصلیٹ کو حملہ کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی ۔