جدہ(نیوزڈیسک)سعودی عرب میں سینئر علماء کمیٹی نے جدہ میں امریکی قونصل خانے کے نزدیک ہونے والے دہشت گرد دھماکے کے بعد ، ٹوئیٹر پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر تبصرے میں کہا ہے کہ “خارجی نامراد، ناکام اور ہلاک ہوا۔ اللہ کا شکر ہے جس نے اپنے بندوں کو سلامت رکھا”۔کمیٹی نے اپنے ٹوئیٹ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کا حوالہ دیا کہ “جس نے خود کو کسی چیز سے قتل کیا روزِ قیامت وہ اسی چیز کے ذریعے عذاب میں مبتلا کیا جائے گا”۔واضح رہے کہ جدہ شہر میں ایک خودکش حملہ آور اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہا جس پر اس نے خود کو ڈاکٹر سلیمان فقیہ ہسپتال کی پارکنگ میں دھماکے سے اڑا دیا تھا۔اس کے علاوہ مدینہ منورہ میں بھی خودکش حملہ آور ماراگیا۔