اماراتی حکومت کی اپنے باشندوں کوبیرون ملک قومی لباس نہ پہننے کی ہدایت
ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ بیرون ملک اپنے قومی لباس کو زیب تن کرنے میں احتیاط برتیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں سے یہ اپیل امریکا میں اماراتی تاجر کی گرفتاری کے بعد کی جسے داعش سے تعلق کے شبہ میں حراست میں لیا گیا۔امارات کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اوہائیومیں واقع ایک ہوٹل کی ریسپشنسٹ خاتون نے911پر اطلاع دی کہ ایک مشکوک شخص وائٹ روب(عربی لباس)زیب تن کیا ہوا ہے،سر پہ ہیڈ اسکارف اور کالے رنگ کا بینڈ ہے داعش سے تعلق رکھتا ہے وہ ہوٹل کی لابی میں فون پرعربی زبان میں گفتگو کررہا ہے اور مسلسل کسی سے رابطہ میں ہے۔
اطلاع پر مقامی پولیس فوری حرکت میں آئی اورمتحدہ عرب امارات کے تاجر کوہوٹل سے حراست میں لے لیا گیا۔تاجر نیصورت حال کو واضح کرنے کیلئے وکیل کی خدمات حاصل کرلی ہیں تاہم ہوٹل کی انتظامیہ یا مقامی پولیس نے امارات کے تاجر سے کسی قسم کی معذرت نہیں کی۔واقعے کے پس منظر کے تحت امارات کی حکومت نے اپنے شہریوں سے یہ اپیل کی ہے کہ وہ غیر ملکی سفر کے دوران،بیرون ملک، پبلک مقامات، ہوٹل کی لابی میں قومی لباس نہ پہنیں تاکہ ایسی کسی صورت حال سے بچا جا سک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں