واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)ری پبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر زہر افشانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ صدر منتخب ہوگئے تو حجاب پہننے والی خواتین کو سرکاری محکموں سے نکال دیں گے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ریاست نیوہمپشائر کے شہر مانچسٹر میں ایک ریلی کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو محکمہ ٹرانسپورٹ، سیکورٹی، ایڈمنسٹریشن میں کام کے دوران حجاب پہننے والی مسلمان خواتین کو نوکری سے نکال دیں گے ۔ان خواتین کی جگہ ریٹائرڈ فوجیوں کو نوکریاں دیں گے ۔