واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں مسجد کے باہر نامعلوم افراد نے مسلمان لڑکے پر تشدد کیااوراسے مارمار کر زخمی کردیا،جس پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی ریاست فلوریڈا میں مسجد کے باہر نامعلوم افراد نے مسلمان شخص پر تشدد کیا۔سینٹ لوسی کاونٹی شیرف کے دفتر کے مطابق فورٹ پیئرس اسلامی مرکز کے باہر حملہ کے شکار شخص منہ سے خون بہہ رہا تھا جبکہ واقعے کے کچھ دیر بعد مشتبہ شخص ’ٹیلر انتھونی‘ کو حراست میں لے لیا گیا۔مسجد کے ترجمان کے نے کہا عمر متین اس مسجد میں نماز پڑھتا تھاشاید اسی وجہ سے اس لڑکے کو ماراگیا۔