جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

ڈھاکہ حملہ،حسینہ واجد نے بڑا اعلان کردیا

datetime 3  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی)ڈھاکہ حملہ،حسینہ واجد نے بڑا اعلان کردیا،بنگلہ دیش نے دارالحکومت ڈھاکہ کے کیفے میں شدت پسندوں کے ہاتھوں مرنے والوں کے لیے دو دن کے قومی سوگ کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دو دنوں کے قومی سوگ کا اعلان کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ملک میں دہشت گردی سے لڑنے کا عہد کیا۔انھوں نے کہاکہ جو کوئی بھی مذہب میں یقین رکھتا ہے ایسے عمل نہیں کرے گا۔ ان کا کوئی مذہب نہیں۔ ان کا مذہب صرف دہشت گردی ہے۔دریں اثنا ء بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکا کے ریسٹورنٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اورزخمی چل بسا جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد25ہوگئی ، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6حملہ آور مارے گئے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا، افسوسناک واقعے پر بنگلا دیش میں دو روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ۔بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں لوگ رات کو سونے کی تیاری کر رہے تھے کہ اس کا پوش علاقہ فائرنگ اور دھماکوں سے گونج اٹھا۔مسلح افراد نے سفارتی علاقے کے ریسٹورنٹ پر حملہ کیا تھا، کئی افراد پہلے چند منٹوں میں ہلاک اور زخمی ہو گئے اور متعدد کو یرغمال بنا لیا گیا، حملہ آوروں سے فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہل کار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔گھنٹوں تک ریسٹورنٹ کا محاصرہ جاری رہا، اس دوران دہشت گردوں نے بیس یرغمالیوں کو تیز دھار ا?لے سے قتل کر دیا، ان میں سے ہر ایک کی قومیت تو معلوم نہیں ہو سکی لیکن ذرائع کے مطابق ان میں سے زیادہ تر اطالوی اور جاپانی ہیں۔بنگلادیشی سیکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیرے میں لے لیا اور تقریباً 11گھنٹے بعد ایلیٹ کمانڈوز کے دستے نے کیفے پر دھاوا بول کر 6دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، حکام نے ایک دہشت گرد کو زندہ پکڑنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…