جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

بیوی کی ناراضگی پر سر پھرے شوہر کاانتہائی اقدام،25افراد کو لے ڈوبا

datetime 3  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلغراد(این این آئی)بیوی کی ناراضگی پر سر پھرے شوہر کاانتہائی اقدام،25افراد کو لے ڈوبا، سربیا کے دار الحکومت بلغراد کے ایک کیفے میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے بیوی سمیت 5 افراد کو ہلاک اور 20 کو زخمی کردیا۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 7 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔پولیس نے مسلح شخص کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا جبکہ اس کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بلغراد کے زیٹسٹی ٹاؤن کے کیفے میں فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ مسلح شخص کی زید ایس کے نام سے شناخت ہوئی، وہ بیوی اور دوسری خاتون کے ساتھ کیفے میں داخل ہوا تھا، اس نے کیفے میں فائرنگ سے قبل بیوی اور دوسری عورت کو بھی قتل کیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 7 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔پولیس نے مسلح شخص کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا جبکہ اس کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں۔مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آور بیوی اور دوستوں کے ساتھ کیفے میں داخل ہوا تھا، اس نے پہلے ہوائی فائرنگ کی تھی۔عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ اس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ کوئی کیفے میں آتشبازی کررہا ہے، بعد ازاں اس نے فائرنگ کا رخ کیفے کے دیگر لوگوں پر کردیا۔سربیا کے وزیر داخلہ نیبوسا اسٹفانووچ کا کہنا تھا کہ مسلح شخص نے غیر قانونی خود کار اسلحہ استعمال کیا۔نیبوسا اسٹفانووچ نے بتایا کہ وہ کیفے میں فائرنگ کے بعد بھاگنے کی کوشش کررہا تھا تاہم وہاں موجود لوگوں نے مسلح شخص سے اسلحہ چھین کر اس کو پکڑ لیا۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے لیکن بظاہر مسلح شخص کی کیفے میں فائرنگ کی وجہ ذاتی چپلقش معلوم ہوتی ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…