ڈھاکا(این این آئی)بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ڈھاکہ میں جمعے کی رات شدت پسند حملہ کرنے والے حملہ آوروں کا تعلق دولت اسلامیہ سے نہیں بلکہ مقامی شدت پسند تنظیم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے تھا۔خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ اسد الزمان خان نے کہاکہ ان کا (حملہ آوروں کا) دولت اسلامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اس سے پہلے عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے مبینہ حملہ آوروں کی اپنے پرچم کے ساتھ کچھ تصاویر جاری کی تھیں۔