واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن سے ایف بی آئی چیف نے ملاقات کرکے ذاتی ای میل سے خط و کتابت کے معاملے پر بیان ریکارڈ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن سے ایف بی آئی کے چیف نے ملاقات کی ۔ ترجمان کے مطابق ہیلری کلنٹن نے ای میل معاملے پر ایف بی آئی کو رضاکارانہ انٹرویو دیا ہے ۔ واضح رہے کہ ہیلری کے وزارت خارجہ دور میں ذاتی ای میل سے خط و کتابت کی تحقیقات چل رہی ہیں ۔