نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی قید میں رہائی کے منتظر پاکستانی قیدیوں کی قومیت کی تصدیق کے منتظر ہیں جبکہ پاکستان میں قید بھارتی قیدیوں تک قونصلر رسائی کیلئے معلومات ملنے کا انتظار ہے۔بھارتی میڈیاکے مطابق ترجمان وزارت خا رجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے قیدیوں اور ماہی گیروں کے تبادلوں سمیت انسانی معاملات پر پاکستان کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر بات جاری ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ رہائی کے منتظر پاکستانی قیدیوں کی قومیت کی تصدیق اور پاکستان میں قید بھارتی قیدیوں تک قونصلر رسائی کیلئے معلومات ملنے کا انتظار ہے۔21 مئی 2008 کوپاکستان اور بھارت کے مابین قونصلر رسائی معاہدے کے تحت دونوں ملکوں میں سال میں دو مرتبہ قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔