بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی چین میں بس نہر میں گرنے سے چھبیس افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔چینی شہر تیانجن کی مرکزی شاہراہ پر یہ ہولناک حادثہ پیش آیا ، واقعے میں چھبیس افراد موقع پر ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو گہرے پانی سے نکالا۔ حکام کے مطابق ٹائر پھٹنے سے بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور نہر میں جا گری ، زخمیوں میں ڈرائیور بس کنڈکٹر اور دو مسافر شامل ہیں۔