اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میانمر میں بدھ انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی ایک مسجد پر دھاوا بول دیا ، نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ، توڑ پھوڑ کے بعد مسجد کو مکمل منہدم کردیا اور آگ لگا دی،حملہ آور ہتھیاروں سے لیس تھے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی ریاست کیچن میں قیمتی پتھر کی کان کنی کے شہر ہاپا کنٹ کے دیہاتیوں نے ایک مسجد پر دھاوا بول دیا اس دوران مسجد کے اندر موجود نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مسجد کو منہدم کرنے کے بعد سامان کو آگ لگا دی جس سے کئی قرآن پاک بھی شہید ہوئے ۔حملہ آور لاٹھیاں ، چاقو اور دوسرے ہتھیار اٹھائے ہوئے تھے ، اس کے بعد انہوں نے اسے نذر آتش کردیا ، یہ بات سرکاری ملکیت خبررساں ایجنسی گلوبن نیو لائٹ آف میانمر نے بتائی ہے۔
واضح رہے کہ یہ بدھ اکثریت والے ملک میں مسلمان مخالف جذبات ابھرنے کے پیش نظر محض ایک ہفتے میں کسی مسجد پر کیا جانیوالا دوسرا حملہ ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمر نے حالیہ برسوں میں خونین مذہبی خون خرابے کی لڑائیوں کو روکنے کی جدوجہد کی ہے ، فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے اور بڑھتی ہوئی بدھ قوم پرستی آنگ سان سوچی کی قیادت میں نئی حکومت کو انتہائی زبردست چیلنج درپیش ہے ۔
انتہا پسندوں کا مسجد پر دھاوا ،نمازیوں پر تشدد ، مسجد کو آگ لگا دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں