سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) ایئر انڈیا کا طیارہ بڑی تباہی سے بچ گیا، سری نگر ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران ایئر انڈیا کے چارٹر طیارے کے دو ٹائر پھٹ گئے تاہم پائلٹ سے کمال مہارت سے جہاز پر قابو پا لیا اور باحفاظت لینڈنگ کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی 3821 پر 149مسافر سوار تھے کہ سری نگر کے شیخ العالم انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹ گئے جس پر پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو باحفاظت لینڈ کر لیا اور جہاز کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ خصوصی طیارہ مسافروں کو لیکر جموں سے آرہا تھا مگر سری نگر ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران دو ٹائر پھٹ گئے۔ ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔