جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

شور کم کرنے کیلئے درجنوں مساجد بند کر دی گئیں

datetime 2  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاگوس (مانیٹرنگ ڈیسک) نائجیریا کے معاشی حب لاگوس میں شور کرنے کم کرنے کیلئے حکام نے درجنوں مساجد، چرچوں اور ہوٹلوں کو بند کر دیا ہے۔ دو کروڑ آبادی کا یہ شہر بدترین ٹریفک جام اور چرچوں اور مساجد کی گونجتی آوازوں کی وجہ سے اپنے شور کیلئے دنیا بھر میں مشہور ہے جہاں مساجد اورگرجا گھروں اپنے اپنے اعلانات کرنے کیلئے لاؤڈ اسپیکر اور ہارن کا استعمال کرتے ہیں۔ ریاست لاگوس کے موحولیاتی حفاظت کی ایجنسی کے آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ہاں، یہ بات درست ہے کہ 70 گرجا گھروں، 20 مساجد اور 11 ہوٹلوں، کلب ہاؤسز اور شراب خانوں کو ریاست بھر میں بند کر دیا گیا ہے۔ آفیشل نے بتایا کہ چرچوں اور مساجد نے شور کم کرنے کے حکومتی احکامات ماننے سے انکار کر دیا جس کے بعد ماحولیاتی حفاظت کی ایجنسی کے سربراہ رشید ادیبولا شابی نے انہیں بند کرنے کا حکم دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ چرچوں اور مساجد کو باہر لگے ہوئے ہارن اور لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا حکم دیا گیا تھا تاکہ عوام کو ان کی سرگرمیوں سے پریشانی نہ ہو لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے 2020 تک لاگوس کو شور سے پاک شہر بنانے کا بیڑا اٹھایا ہے کیونکہ ہم دنیا کے بڑے شہروں میں شمار کیے جاتے ہیں تو 2020 تک یہ شہر شور سے پاک ہو گا۔ خاتون آفیشل کے مطابق اب پرانی عمارتوں کو تبدیل کر کے عبادت گاہیں بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…