جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

اہم یورپی ملک سے 3 پاکستانی بھائی گرفتار، وجہ انتہائی تشویشناک

datetime 2  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)اسپین میں تین پاکستانی بھائیوں کو پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے شدت پسندی اور دہشت گردانہ کاروائیوں کو فروغ دینے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔25 سے 31 برس کے ان تین بھائیوں کو شمال مشرقی شہر للیدا میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ،ہسپانوی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق 25 سے 31 برس کے ان تین بھائیوں کو شمال مشرقی شہر للیدا میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ یہ بھائی شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کی جانب سے کیے جانے والے اجتماعی قتل، خودکش حملوں، اور اسلامی قوانین کی حمایت اور شعیہ مذہب کے خلاف سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور پیغامات اپ لوڈ کرتے تھے۔ان پاکستانیوں پر انٹرنیٹ پر طالبان اور پاکستان کے دیگر شدت پسند گروہوں کے حق میں پراپیگنڈا کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔پولیس کا کہناتھا کہ شدت پسندانہ روپے کو فروغ دینے والے ان افراد کو سوشل میڈیا پرکئی افراد فالو کر رہے تھے۔ متعلق ادارے اب تک یہ اندازہ نہیں لگا سکے کہ ان کا تعلق کسی بڑے انتہا پسند گروہ سے ہے یا نہیں۔اس سال کے آغاز سے اسپین کی پولیس نے ایسے 29 افراد کو حراست میں لیا ہے جو یا تو داعش کا حصہ تھے یا اس گروہ کی حمایت میں کام کر رہے تھے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…