قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک )شدت پسند تنظیم القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ بوسٹن میراتھن دوڑ میں دھماک کرنے کے الزام میں گرفتار جوھر سار نائف اور دوسرے زیرحراست مسلمان جنگجوؤں کو سزائے موت دیے جانے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق انٹرنیٹ پر پوسٹ الظواہری کے نام منسوب ایک ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے سنہ 2013ء کو بوسٹن میں میراتھن دوڑ پر حملہ کرنے والے جنگجو سارنایف کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے اور امریکا ان نتائج کا ذمہ دار ہوگا۔خیال رہے کہ پچھلے سال 24 جون کو امریکا کی ایک عدالت نے 2013ء میں بوسٹن میں ایک میراتھن دوڑکے دوران دھماکوں میں ملوث ایک شخص کو سزائے موت سنائی تھی۔بوسٹن میرا تھن دوڑ کے دوران دھماکوں سے تین افراد ہلاک اور 260 زخمی ہوگئے۔