جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈھاکہ حملہ، حملہ آوروں نے ہوٹل میں داخل ہوتے وقت کیا کہا ؟ خبر آ گئی

datetime 2  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ڈپلومیٹک انکلیوکے علاقے میں مسلح افرادکی فائرنگ سے 2برطانوی سفارتکارہلاک،2پولیس اہلکاروں سمیت30سے زائدافرادزخمی ہوگئے جبکہ حملہ آوروں نے 20غیرملکیوں کویرغمال بنالیاہے۔پاکستانی دفترخارجہ کے مطابق ڈھاکہ میں تمام سفارتی عملہ سمیت تمام پاکستانی محفوظ ہیں ۔میڈیاکے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ڈیپلومیٹک انکلیوکے علاقے ایک ریسٹورنٹ پرمسلح افرادنے حملہ کردیا۔3گھنٹے سے زائدپولیس اورحملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ جاری رہا۔عینی شاہدکاکہناہے کہ 7سے زائدحملہ آوروں نے ریسٹورنٹ پرحملہ کیا،حملہ آوردستی بم،اوربھارتی خودکارہتھیاروں سے لیس تھے ۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں دوبرطانوی سفارتکارہلاک جبکہ 30سے زائدزخمی ہوگئے ۔دہشتگردوں نے 20سے زائدغیرملکی سفارتکاروں کوبھی یرغمال بنالیا۔بنگلہ دیشی خفیہ ایجنسی نے ڈیپلومیٹک انکلیومیں واقع ریسٹورنٹ سے 60غیرملکی سفارتکاروں کویرغمال بنانے کی اطلاع دی تھی ،عینی شاہدکاکہناتھاکہ ریسٹورنٹ میں موجود5حملہ آوروں نے دستی بم پھینک دیئے اورلوگوں کویرغمال بنالیابنگلہ دیش میں امریکی سفارتخارنے اپنے شہریوں کومحتاط رہنے کی ہدایت کی ۔سیکورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لیکرآپریشن کیاجبکہ سیکورٹی حکام نے میڈیاکوبراہ راست کوریج کرنے سے بھی روک دیا ۔دوسری طرف حملہ آوروں اورپولیس کے درمیان مذاکرات شروع ہوئے جس میں یرغمال بنائے گئے افرادکی رہائی کے بارے میں مذاکرات ہوئے لیکن ناکام ہوگئے، جس کے بعدآپریشن جاری ہے ۔عینی شاہدکے مطابق حملہ آوروں نے ہوٹل میں داخل ہوتے ہوئے اللہ اکبرکے نعرے لگائے،زیادہ تریرغمالیوں کاتعلق اٹلی اورارجنٹیناسے ہے۔علاوہ ازیں پاکستانی دفترخارجہ کاکہناہے کہ پاکستانی ہائی کمشنرسے رابطہ کیاہے ہائی کمشنرسمیت تمام عملہ محفوظ ہے ۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…