جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

بنگلہ دیش حملہ،اہم تنظیم نے ذمہ داری قبول کرلی

datetime 2  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ/نئی دہلی /دبئی (آئی این پی)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ڈپلومیٹک ایریا میں مسلح افراد نے ایک معروف کیفے میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں2غیر ملکی ہلاک اور 30افراد زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آوروں نے کئی غیر ملکیوں سمیت متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا،سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ،حملے کی ذمہ داری انصار الاسلام نامی تنظیم نے قبول کر لی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے گلشن ڈسٹرکٹ میں واقعہ سفارتی علاقے میں مسلح افراد نے ایک کیفے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2غیر ملکی ہلاک اور 30سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔مسلح افراد کی جانب سے غیر ملکیوں سمیت متعد د افراد کو یرغمال بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلح افراد کے حملے میں 2سفارتی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔بنگلہ دیش کے اخبار ڈیلی سٹار نے اطلاع دی ہے کہ خودکار ہتھیاروں اور دستی بموں سے لیس حملہ آور ہولی آرٹیشن بیکری میں داخل ہوئے اور انھوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ اطلاع ملنے پر سپیشل فورسز کے دستے موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ریسٹورنٹ کو گھیرے میں لے لیاجبکہ سفارتی علاقے کی طرف جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا گیا ۔یرغمال بنائے جانے والوں میں کئی غیر ملکی بھی شامل ہیں جو اس ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہے تھے۔ڈھاکہ میں امریکی سفارت خانے نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ فائرنگ اور اغوا کے بارے میں اطلاعات موصول ہورہی ہیں شہری محتاط رہیں۔اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ حملہ آور کون تھے لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق اسلامی شدت پسندوں سے ہونے کا شبہ ہے۔جس کیفے میں فائرنگ کی گئی ہے وہ متوسط طبقے، سفارتی برادری اور غیر ملکیوں میں خاصہ مقبول ہے۔دوسری جانب ڈھاکہ کے ڈپلومیٹک علاقے میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری انصار الاسلام نامی تنظیم نے قبول کر لی ہے۔الجزیرہ چینل کے مطابق انصار الاسلام کی جانب سے ایک ٹویٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے کارکنوں نے ہوٹل پر حملہ کر کے لوگوں کو یرغمال بنایا ہے۔ واضح رہے کہ انصار الاسلام بنگلہ دیش کی ایک کالعدم شدت پسند تنظیم ہے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں گزشتہ کچھ عرصے سے شدت پسند حملے ہورہے ہیں، جن میں زیادہ تر میں بلاگرز اور مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…