جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

یورپی اتحاد سے نکلنے کا غصہ،برطانیہ تیسرے درجے کاملک،یورپی اتحاد نے دھمکی دیدی

datetime 1  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(این این آئی)یورپی اتحاد کی ٹریڈ کمشنر نے کہا ہے کہ برطانیہ سے اس وقت تک نئے تجارتی معاہدے کے حوالے سے بات چیت نہیں ہو سکتی جب تک پہلے یہ اتحاد سے مکمل طور پر نکل نہیں جاتا ہے۔ٹریڈ کمشنر سیسلیا مالمسترم نے برطانوی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پہلے آپ اتحاد سے نکلیں اور پھر مذاکرات کریں۔ٹریڈ کمشنر سیسلیا مالمسترم نے کہا کہ برطانیہ کے یورپی اتحاد سے نکلنے کے بعد یورپ اتحاد کے قواعد کے تحت اس کا درجہ’تیسرے ملک‘ کا ہو جائے گا اور اس کا مطلب ہو گا کہ کسی نئے تجارتی معاہدے سے پہلے تجارت عالمی تجارتی تنظیم ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے اصولوں کے تحت ہو گی۔ٹریڈ کمشنر نے بتایا کہ یورپ اتحاد کے حال ہی میں کینیڈا سے ہونے والے تجارتی معاہدے میں سات برس لگے اور ابھی اس معاہدے کی تمام رکن ممالک نے توثیق کرنی ہے اور اس میں مزید دو برس لگ سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اصل میں دو طرح کے مذاکرات کرنا ہوں گے جس میں پہلے اتحاد سے نکلنے پر اور دوسرا یورپی اتحاد سے نئے تعلقات پر مذاکرات کرنا ہوں گے۔ٹریڈ کمشنر سیسلیا مالمسترم نے برطانیہ کے یورپی اتحاد سے نکلنے کے فیصلے کے بعد طریقہ کار کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ’ میں رنجیدہ ہوں کہ برطانیہ جو روایتی طور پر آزاد تجارت کے اصولوں کا دفاع کرتا رہا ہے اب یورپی اتحاد کو چھوڑ رہا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…