ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت ، نیا دور شروع

datetime 1  جولائی  2016 |

برسلز(این این آئی)یورپی یونین نے ترکی کی رکنیت کی درخواست پر تعطل کے شکار مذاکرات کا نیا مرحلہ شروع کرنے کی تصدیق کی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز برسلز منعقدہ ایک اجلاس میں ترکی کے وزیر خارجہ یورپی یونین کے وفد کے ساتھ میٹنگ میں شریک ہوئے۔یورپی یونین نے بریگزٹ کی بحث اور ترک حکومت کے اقدامات پر تنقید کے باوجود اس ملک کی یونین میں شمولیت کے سلسلے میں مذاکرات کے ایک نئے دور کا آغاز کر دیا ہے۔ اگرچہ یونین میں ترکی کی شمولیت کی منزل ابھی بہت دور ہے تاہم برسلز میں متعلقہ کمشنر یوہانس ہان نے کہا کہ اس طرح یونین میں توسیع کے عمل کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ یْوں مجموعی طور پر پینتیس چیپٹرز میں سے اب تک پندرہ شعبوں میں ترکی کے ساتھ مذاکرات شروع کیے جا چکے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ سائنس اور تحقیق کے شعبے میں باہمی مذاکرات کا باب سرِدست تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔ 1999ء سے یونین میں شمولیت کے امیدوار ترکی نے یونین کے ساتھ باقاعدہ مذاکرات 2005ء میں شروع کیے تھے۔ برسلز میں ہونے والی میٹنگ میں ولندیزی وزیر خارجہ بیرٹ کوئنڈرز نے اپنے ترک ہم منصب میولود چاوش اولو کے ساتھ ایک میٹنگ میں واضح کیا کہ یورپی یونین کی تمام رکن ریاستیں اِس مذاکراتی دور کے نئے باب کو شروع کرنے پر متفق ہیں۔ترک وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد بیرٹ کوئنڈرز نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں بتایا کہ ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات بہت اہم ہیں اور انقرہ حکومت کے ساتھ قریبی رابطے کے ساتھ مہاجرین سمیت دوسرے امور پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ میٹنگ کے حوالے سے ڈچ وزیر خارجہ نے بتایا کہ اِس کی ابتدا اْن ہلاک شدگان کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی کے ساتھ کی گئی جو استنبول ایئر پورٹ پر کیے گئے دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنے تھے۔ اِس حملے میں تینتالیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ ترکی کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور ایسے حالات میں نئی شرائط سے دہشت گردوں کو حوصلہ ملے گا۔ ترک وزیر خارجہ یورپی کمیشن کے نائب صدر فرانز ٹمرمانز سے بھی ملاقات کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…