لاگوس(این این آئی) نائیجیریا نے چین کیساتھ 80 ارب ڈالر مالیت کے آئل و گیس معاہدوں پر دستخط کر دیئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجیریا کے نائب وزیر پیٹرولیم اور نائجیرین نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن کے سربراہ ایمانوئیل کاچی کیو نے بیجنگ میں چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق دورہ کے دوران چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ 80 ارب ڈالر مالیت کے تیل و گیس کے منصوبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے جن میں دہشتگرد حملوں سے متاثرہ آئل ریفائنریز کی مرمت و اپ گریڈیشن سمیت دیگر معاہدے شامل ہیں۔