دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ کا کھیل سعودی عرب تک پہنچ گیا ،آئی سی سی نے مشرق وسطی کے اہم ترین ملک کو ایسوسی ایٹ ممبر شپ دیدی۔انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کو ایسوسی ایٹ ممبر شپ 4350 کرکٹرز رجسٹرڈ کرنے پر دی گئی ہے ، وہاں کرکٹ کے فروغ کیلئے 80 مقامات پر کرکٹنگ سہولیات موجود ہیں۔ سعودی عرب نے رواں برس 106 کلبوں کا ٹورنامنٹ کرایا جس میں 1800کرکٹرز نے حصہ لیا۔عالم اسلام کے مقدس ترین مقامات کا نگہبان سعودی عرب آئی سی سی کا ایسوسی ایٹ ممبر بننے والا 39 واں ملک ہے۔