استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک) استنبول دھماکوں کے بعد ترکی نے جواب میں بڑا اقدام اٹھا لیا۔ تفصیل کے مطابق ترکی کے جنگی طیاروں کا عراق کے شمالی علاقے آواشین اور ہاکرک میں آپریشن جس کے نتیجے میں دو شدت پسندہلاک جبکہ چھ ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔وزارت دفاع کی جاری کرہ رپورٹ کے مطابق عراق کے شمالی علاقوں آواشین اور ہاکرک میں ترکی کے جنگی طیاروں نے بمباری کر کے داعش کے دو شدت پسند ہلاک اور انکے چھ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک فضائیہ کے جنگی طیارے کامیابی سے اپنے حدف پورا کرتے ہوئے بحفاظت اپنے اڈوں میں پہنچ گئے۔جبکہ ایک روز قبل ترکی کے اندر ضلع شمدین لی کے جوار میں بھی فضائی آپریشن کیاکیا تھا اور دہشت گرد تنظیم کے دو اہداف کو فائرنگ کے تبادلے میں تباہ کردیاتھا جس کے نتیجے میں دو افراد بھی ہلاک ہوئے تھے۔بیانات کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق دہشتگرد تنظیم داعش سے تھا۔
استنبول دھماکے‘ ترکی نے جواب میں بڑا اقدام اٹھا لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں