جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

عراق میں 36لاکھ بچوں کی زندگی خطرے میں ہے،اقوام متحدہ کا انتباہ

datetime 1  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی بہبود اطفال کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ عراق میں 36لاکھ بچوں کو موت، چوٹ، جنسی تشدد، اغوا اور مسلح گروپوں میں بھرتی کیے جانے جیسے سنگین خطرات کا سامنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی ایک رپورٹ میں اس عالمی ادارے نے عراق میں سرگرم تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ عراقی بچوں کے حقوق کی حفاظت کریں۔ یونیسیف نے کہا کہ گزشتہ 18 مہینوں کے دوران عراق میں موت کے سنگین خطرات اور دوران جنگ استحصال کا شکار ہونے والے بچوں کی تعداد میں 1.3 ملین کا اضافہ ہوا ہے۔ اس رپورٹ میں عراق کو ’بچوں کے لیے دنیا کا خطرناک ترین ملک‘ قرار دیا گیا ہے۔مزید برآں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2014ء میں عراق کے شمال اور مغربی وسیع علاقوں پر پر’اسلامک اسٹیٹ‘ کے قبضے اور اس شدت پسند گروہ کے جہادیوں کے خلاف ہونے والے فوجی آپریشن کے ’المناک اثرات‘ مرتب ہوئے ہیں۔ عراق میں اس وقت 4.7 ملین بچوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔
بہبود اطفال کے عالمی ادارے کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ عراق میں صحت عامہ کی مناسب سہولیات کی عدم موجودگی، عوامی سروسز اور تعلیم کا ابتر نظام بھی بچوں کی فلاح و بہبود کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔عراق میں یونیسیف کے ترجمان پیٹر ہاؤکنس نے ایک بیان میں کہاکہ عراق میں بچے فائرنگ لائن میں ہیں اور انہیں مسلسل اور باربار نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ہم تمام فریقوں سے بچوں کے تحفظ اور احترام کی اپیل کرتے ہیں۔ ہمیں ان بچوں کو وہ تمام تر تعاون فراہم کرنا چاہیے جس کی انہیں ضرورت ہے تاکہ وہ جنگ کی ہولناکیوں سے باہر نکل سکیں اور اپنے معاشرے کو پْر امن اور خوشحال بنانے کے عمل میں حصہ لے سکیں۔یونیسیف نے جنگ سے تباہ حال عراق میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری ایکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے ساتھ یہ اپیل بھی کی ہے کہ عراق میں ملک گیر سطح پر، یہاں تک کہ داعش کے کنٹرول والے علاقوں میں بھی انسانی امداد تک تمام بچوں کی رسائی کو ممکن بنایا جائے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…