پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

نماز کے دوران مسجدپر پٹرول بم حملہ

datetime 29  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بل نے نماز کے دوران ایک مسجد کے باہر پیٹرول بم پھینکے جانے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ ایک اسلامی رہنما نے اسے ‘نفرت انگیز’ جرم قرار دیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پرتھ کے نواحی علاقے تھور لائن میں واقع مسجد اور اسلامی کالج کے باہر نامعلوم حملہ آور نے پیٹرول بم پھینکا جس کے نیتجے میں وہاں موجود 4 گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق تباہ شدہ گاڑیوں کے قریب کالج سے متصل دیوار پر اسلام مخالف جملے بھی اسپرے پینٹ کے ذریعے لکھے گئے۔مسجد کے منتظم یحییٰ عبدالابراہیم نے کہا کہ یہاں مسلم برادری کو نفرت انگیز رویوں کا سامنا ہے تاہم وہ جواب میں نفرت اور کسی پر الزام تراشی نہیں کریں گے۔انہوں نے اپنے فیس بک پیغام میں کہا کہ یہ بلاشبہ نفرت پر مبنی مجرمانہ فعل ہے تاہم یہ کسی فرد یا گروپ کا انفرادی فعل ہے اور اس کا پورے معاشرے سے کوئی تعلق نہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ برس سے آسٹریلیا میں مسلم مخالف جذبات میں اضافہ ہوگیا ہے کیوں کہ مقامی افراد کو خدشہ ہے کہ آسٹریلیا سے کچھ مسلمان شدت پسند گروپوں میں شمولیت کے لیے عراق و شام گئے ہیں۔آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بل کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں باہمی احترام کی اساسی بنیاد موجود ہے، مجھے اس واقعے پر افسوس ہے اور اس طرح کے حملوں کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔آسٹریلین اسلامک کالج کے ایگزیکٹو پرنسپل عبداللہ خان نے کہا کہ حملہ ان کے لیے دھچکے سے کم نہیں، تاہم انہیں پوری برادری کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔آسٹریلیا میں 2011 میں ہونے والی مردم شماری کے مطابق 2 کروڑ 40 لاکھ کی آبادی میں مسلمانوں کی تعداد تین فیصد تھی جبکہ زیادہ تر لوگ عیسائیت کو ماننے والے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…