واشنگٹن(این این آئی)امریکی ریاست ورجینیا میں شدید بارشوں اور طوفان نے تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب اور طوفان نے مغربی ورجینیا میں تباہی مچا دی ہے، مختلف حادثات میں اب تک 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں جب کہ سیلاب کے باعث سیکڑوں افراد اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ سیلاب کے باعث 100 سے زیادہ گھر تباہ جب کہ طوفان سے بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔حکام کے مطابق امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے اور خراب حالات کے باعث ریاست کی 55 میں سے 44 کاؤنٹیز میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، انتظامیہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہے جب کہ حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بہتے پانی میں گاڑی نہ چلائیں اور بچوں کو بھی پانی میں کھیلنے سے منع کریں۔
امریکی ریاست ورجینیا میں شدید بارشوں اور طوفان نے تباہی مچادی ٗ 32افراد ہلاک ٗدرجنوں زخمی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
تھینک گاڈ
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
ملک میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
ادھار ایپس سے پیسے لینے والوں کے لیے اہم خبر: ایس ای سی پی نے نوٹس جاری کر دیا
-
بجٹ 27۔2026 میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز



















































