اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

کینیڈین غیرمسلم رکن پارلیمنٹ نے رمضان المبارک میں روزے رکھنا شروع کردیئے

datetime 19  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورانٹو (این این آئی)کینیڈین پارلیمنٹ کے رکن نے اس باررمضان کے روزے رکھ کر ایک بار پھر بھوک اورغربت کے خلاف آواز بلند کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈین صوبے انٹاریو کے ایک چھوٹے قصبے سے تعلق رکھنے والیاس رکن پارلیمنٹ مارک ہالینڈ کے اس قدم کے بعد ان کو دنیا بھر سے تعریفی پیغامات موصول ہونے شروع ہو گئے ہیں۔ مارک ہالینڈ کینیڈین قصبے ایجیکس سے پارلیمنٹ کے رکن ہیں، ہاؤس آف کامن کے رکن مارک ہالینڈ نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک بعد دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ برس انہوں نے پہلی مرتبہ روزہ رکھا جو ان کے لئے خوشگوار تجربہ ثابت ہوا ،وہ اس سال بھی روزے رکھ رہے ہیں۔ اور کھانے پینے کے اخراجات سے بچائی ہوئی رقم فلاحی اداروں کو دیتے ہیں۔وہ رمضان کے دوران روزے رکھ کر فلاحی تنظیم گیو 30 کیلئے چندہ اکٹھا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روزے کے دوران کھانے پینے سے بچائی ہوئی رقم غربا کیلئے راشن کا بندوبست کرنے والے فلاحی اداروں کو دیتے ہیں۔مارک کا کہنا تھا کہ روزہ رکھ کر میں محسوس کرتا ہوں کہ بھوک اور پیاس سے انسان کا کیا حال ہوتا ہے۔ مجھے تو روزہ رکھنے کے بعد کھانا پینا میسر ہوتا ہے مگربدقسمتی سے کینیڈاسمیت دنیا بھر میں بہت ساریافراد کو کھانا میسر نہیں ہے۔ بھوک انسانیت کی ترقی میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ان بھوکے افراد کو سخت حالات کا سامنا ہے اور بغیر کھائے پیئے گزارہ کرنا پڑ رہا ہے۔میرا یہ قدم اور بھوک و افلاس کے متعلق اقدامات کرنے والے فلاحی اداروں کی کوشش بھوک اور غربت کا خاتمہ کرنے پر زور دیتے ہیں۔ اور ماہ رمضان کی برکت سے دوسروں کی مدد کی جاسکتی ہے۔ مارک ہالینڈ کے حلقے میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے۔ انہوں نے اپنے اس پیغام کو کینیڈین پارلیمنٹ میں بھی سنایا ہے تاکہ دنیا بھر میں بھوک و افلاس پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جا سکیں۔ان کے اس قدم کو اسلامی دنیا میں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے اور کینیڈا جیسے پرامن ملک کی اس مثال کو قابل تقلید قرار دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کینیڈا کی تاریخ میں پہلی بار پارلیمنٹ ہاوس میں افطاری کی تقریب منعقد ہوئی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…