جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

امریکہ میں ہم جنس پرستوں کا قتل عام،واقعہ نیا رُخ اختیارکرگیا،مبینہ حملہ آور کی بیوی کے بارے میں نئے انکشافات

datetime 15  جون‬‮  2016 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی شہر اورلینڈو کے ہم جنس پرست نائٹ کلب کے حملہ آور کی اہلیہ پر حملے کے سلسلے میں فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے ،امریکی ٹی وی کے مطابق استغاثہ نے حملہ آور عمر متین کی اہلیہ نور سلمان سے تفتیش کے لیے ایک گرینڈ جیوری بلائی ہے۔اطلاعات کے مطابق نور سلمان نے پولیس کو بتایا کہ پلس نائٹ کلب پر حملے سے باز رکھنے کے لیے انھوں نے اپنے شوہر سے بات کی تھی۔ استغاثہ نے کہا ہے کہ نور سلمان پر 49 افراد کے قتل اور 53 افراد کو قتل کرنے کی کوشش میں تعاون اور متوقع حملے کے بارے میں حکام کو مطلع نہ کرنے کے لیے فردِ جرم عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ایسا ممکن ہے کہ متین نے کلب کے اندر سے اپنی اہلیہ کو اس وقت فون کیا تھا جب وہاں لوگوں کو ہلاک کیا جا رہا تھا۔نور سلمان سے اتوار کے بعد سے تفتیش کی جا رہی ہے لیکن انھیں ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔اس پوچھ گچھ کی تفصیلات امریکی سینیٹر اینگس کنگ کو دی گئی ہیں جو سینیٹ انٹلیجنس کمیٹی کے رکن ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ بظاہر ایسا نظر آتا ہے کہ انھیں اس بات کا علم تھا کہ وہاں کیا ہو رہا ہے،؟انھوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں وہ یقینی طور پر ایک ایسی فرد ہیں جو بظاہر اس میں تعاون کرتی نظر آتی ہیں اور ہمیں بعض اہم معلومات فراہم کر سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…