پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

محمدعلی کی تدفین،امریکی سیکورٹی سروس کے شدیدردعمل پر ترک صدر ششدر،انتہائی قد م اُٹھالیا

datetime 12  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوئی ویل (آئی این پی)محمدعلی کی تدفین،امریکی سیکورٹی سروس کے شدیدردعمل پر ترک صدر ششدر،انتہائی قد م اُٹھالیا،امریکی حکام کی جانب سے بدسلوکی کے بعد ترک صدر طیب اردوگان عظیم باکسر محمد علی کی تدفین میں شرکت کے بغیر وطن واپس روانہ ہو گئے ، ترک صدر عظیم باکسر کی میت پر کعبہ کے غلاف کا ٹکرا رکھنا چاہتے تھے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ترک صدرطیب اردوان عظیم باکسر محمد علی کی تدفین میں شرکت کے لیے پہنچے، جہاں امریکی انتظامیہ نے ترک صدر کی دو خواہشات ماننے سے انکار کر دیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق ترک صدر محمد علی کی میت کے ساتھ خانہ کعبہ کے غلاف کا ٹکرا رکھنا چاہتے تھے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا تھا کہ ترکی میں اسلامی امور کی باڈی کے سربراہ محمد علی کی میت پر کھڑے ہو کر قرآن حکیم کی تلاوت کریں گے ، جس کی امریکی حکام نے انہیں اجازت نہ دی ۔تاہم معاملہ اس وقت مزید بگڑا جب ترک صدر کے محافظوں اور امریکی سیکورٹی سروس کے اہلکاروں میں تلخ کلامی بھی ہوئی ۔ جس کے بعد ترک صدر محمد علی کی تدفین میں شرکت کے بغیر امریکا کا دورہ مختصر کر کے واپس چلے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…