نئی دہلی (این این آئی)افریقی ممالک کاحیرت انگیز ردعمل،بھارتی صنعتکار سر پکڑ کربیٹھ گئے، بھارتی صنعتکاروں نے افریقی ممالک میں کم ہوتی برآمدات کے باعث حکومت سے ان ممالک کیساتھ روپے میں کاروبار شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ برآمدات میں مسلسل کمی کے حوالے سے کار ساز کمپنیوں کی تنظیم سیام کے ڈائریکٹر جنرل وشنو ماتھر نے بتایا کہ اس کی اہم وجہ خام تیل اور کموڈٹی کی قیمتوں کے فی الحال کم سطح پر ہونے سے افریقی ممالک کی معیشت میں آئی تنزلی ہے۔انہوں نے کہا کہ قیمت کی بنیاد پر ملک کی جانب سے ہونیوالی گاڑیوں کی کل برآمد کا 35 فیصد افریقی ممالک کو جاتا ہے۔